-
علماء کی آفت...! ۔ پوسٹر
Jul ۰۸, ۲۰۲۰ ۱۲:۳۳امیر المومنین علی علیہ السلام علماء کو خبردار کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ ہوشیار! علماء کی آفت، حب جاہ و منصب ہے۔ اگر کسی عالم کے دل میں حب جاہ و منصب نے گھر کر لیا تو پھر سمجھ لو کہ وہ اتباع اور پیروی کے لائق نہیں رہا۔ کیوں کہ آفت زدہ شیئ استعمال کے قابل نہیں رہتی، یہاں تک کہ دوبارہ اس کی اصلاح ہو جائے۔
-
دانت خراب ہونے کی وجہ! ۔ پوسٹر
Jul ۰۵, ۲۰۲۰ ۱۳:۴۱فرزند رسول حضرت علی رضا علیه السلام ایک طبی ہدایت میں ارشاد فرماتے ہیں: گرم اور میٹھی چیزیں کھانے کے بعد ٹھنڈا پانی پینے سے دانت خراب ہو جاتے ہیں۔ (کتاب: دانشنامه احادیث پزشکی، ج:2 ص:154)
-
امریکہ، دنیا کے خلاف! ۔ پوسٹر
Jun ۲۹, ۲۰۲۰ ۱۳:۵۹... یہ چیز کہ مثلاً ایک پولیس اہلکار بڑے سکون سے ایک سیاہ فام کے گلے پر اپنا گُھٹنا رکھ دے اور اتنی دیر تک دبائے رکھے کہ وہ اپنی جان دے دے، یہ کوئی نئی بات نہیں ہے، امریکیوں کی فطرت ہی ایسی ہے۔ یہ وہی کام ہے جو امریکیوں نے افغانستان، عراق، شام اور دنیا کے بہت سے ممالک کے ساتھ کیا ہے۔ یہ جو عوام آج نعرے لگا رہے ہیں کہ ’’ہم سانس نہیں لے پا رہے‘‘، یہ (در حقیقت) اُن تمام اقوام کے دل کی آواز ہے جہاں جہاں بھی امریکہ ظالمانہ انداز میں وارد ہوا اور (ظالمانہ) اقدامات انجام دئے...(رہبر انقلاب اسلامی
-
یہ دن بھی دیکھے گا فلسطین! ۔ پوسٹر
Jun ۲۸, ۲۰۲۰ ۱۲:۱۱خلاق ہستی کا بنایا ہوا ایک قانون دنیا میں ہمیشہ نافذ رہا ہے اور اسکے وعدۂ صادق کے مطابق کوئی ظالم و جابر روئے زمین پر فلاح و سعادت نہیں پا سکتا اور اسکا زوال و نابودی ایک یقینی امر ہے۔ اس لئے فلسطین کی آزادی بھی ایک یقینی امر ہے جس کا سبھی حریت پسندوں کو انتظار ہے۔
-
خطاکار بندوں کے لئے قرآنی بشارت ۔ پوسٹر
Jun ۲۵, ۲۰۲۰ ۱۳:۱۳قرآن کریم خطاکار بندوں کو امید دلاتے ہوئے یہ بشارت دے رہا ہے کہ اگر تم اپنی برائیوں اور خطاؤں کی بھرپائی کرنا چاہتے ہو اور یہ خواہش رکھتے ہو کہ تمہاری تمام تر خطائیں معاف ہو جائیں تو نیکیاں کرنا شروع کر دو، کیوں کہ نیکیاں خطاؤں اور گناہوں کو ختم کر دیتی ہیں ۔ (قرآن کریم: سورۂ مبارکۂ ہود ۔ آیت ۱۱۴)
-
امریکا دنیا کے مقابلے میں! ۔ پوسٹر
Jun ۲۵, ۲۰۲۰ ۱۳:۴۲امریکی دہشتگردی اور اسکے ظلم و ستم سے تنگ آئے ہر ملک اور ہر خطے کے باشندوں کی وہی آواز ہے جو سفید فام امریکی افسر کے ہاتھوں قتل ہونے والے سیاہ فام امریکی شہری جورج فلوئڈ کی تھی، یعنی ’’ہم سانس نہیں لے پا رہے‘‘!
-
کامیابی کی سواری، صبر و بردباری ۔ پوسٹر
Jun ۲۱, ۲۰۲۰ ۰۹:۴۶امیر المومنین علی علیه السلام مصائب و آلام سے میں گھرے انسان کو کامیابی کی راہ دکھاتے ہوئے ارشاد فرماتے ہیں: جو شخص صبر و بردباری کے مرکب پر سوار ہوتا ہے، وہ کامیابی کے میدان تک پہونچ جاتا ہے۔ (بحار الانوار)
-
اسلام اور امریکہ کی نظر میں انسانی مقام و مرتبہ!
May ۳۰, ۲۰۲۰ ۱۳:۵۸اس تصویر میں دائیں طرف ایران کے مراجع تقلید میں شمار ہونے والے ایک عظیم عالم دین آیت اللہ العظمیٰ صافی گلپایگانی ایک سیاہ فام طالب علم کے ہاتھ کا بوسہ لے رہے ہیں جبکہ تصویر میں بائیں طرف امریکی پولیس کا ایک اہلکار ایک مظلوم اور نہتے سیاہ فام امریکی شہری کو سڑک پر لٹا کر اس کی گردن پر اپنے گھٹنے کے بل کھڑا ہوا ہے اور نتیجے میں یہ شخص دم توڑ دیتا ہے۔ یہ ہے اسلامی اور امریکی انسانی حقوق کا فرق!
-
رقت قلب اور دعا ۔ پوسٹر
May ۲۰, ۲۰۲۰ ۱۲:۴۴نبی خدا حضرت محمد صلی الله علیه و آله و سلم کا ارشاد گرامی ہے: اِغتَنِمُوا الدُّعاءَ عِندَ الرِّقَّةِ فَإِنَّها رَحمَةٌ؛ رقتِ قلب کے وقت دعا کو غنیمت سمجھو، کیوں کہ رقتِ قلب رحمت ہوتی ہے۔ (نہج الفصاحه ص 226 ، ح 373)
-
علماء کے ساتھ اٹھا بیٹھا کرو تاکہ... ۔ پوسٹر
May ۱۹, ۲۰۲۰ ۱۳:۴۴امیر المومنین علی علیه السلام: علماء اور دانشوروں کے ساتھ اٹھا بیٹھا کرو تاکہ تمہارے علم میں اضافہ ہو، تمہارا ادب بہتر ہو اور تمہیں نفس کی پاکیزگی حاصل ہو! (غرر الحکم، حدیث 4786)