• شب نزول قرآن ۔ پوسٹر

    شب نزول قرآن ۔ پوسٹر

    May ۱۶, ۲۰۲۰ ۱۲:۲۷

    روایات یہ بتاتی ہیں کہ نزول قرآن کے تدریجی نزول کا آغاز ستائیس رجب المرجب سنہ چالیس عام الفیل کو اُس وقت ہوا جناب رسالتمآب (ص) کو اللہ تعالیٰ نے نبوت کے لئے منتخب فرمایا اور یہ سلسلہ حسب ضرورت و مصلحت سنہ گیارہ ہجری تک جاری رہا۔ لیکن روایات یہ بتاتی ہیں قرآن کریم کا دفعی، یکجا اور مکمل نزول ماہ رمضان کی تیئیسویں شب، شب قدر میں وقوع پذیر ہوا ہے۔

  • ماہ رمضان، ماہ رحمت، مغفرت اور نجات ۔ پوسٹر

    ماہ رمضان، ماہ رحمت، مغفرت اور نجات ۔ پوسٹر

    May ۰۸, ۲۰۲۰ ۱۲:۳۸

    پیغمبر اکرم صلی الله علیه واله و سلم: رمضان وہ مہینہ ہے جس کا آغاز رحمت، جس کا وسط مغفرت اور جس کا انجام آتش جہنم سے نجات ہے! (اصول کافی، ج۴، ص۶۷) یعنی ماہ مبارک رمضان تین عشروں پر مشتمل ہے، پہلا عشرۂ رحمت، دوسرا عشرۂ مغفرت اور تیسرا عشرۂ نجات۔

  • ماہ خدا میں بندگان خدا کا خیال رکھیں

    ماہ خدا میں بندگان خدا کا خیال رکھیں

    May ۰۶, ۲۰۲۰ ۱۱:۱۲

    ماہ رمضان، ماہ ضیافت الٰہی میں دیگر بندگان خدا بالخصوص فقیر و نادار افراد کے ساتھ نیکی و انفاق کرنے پر بڑی تاکید کی گئی ہے۔

  • خداوندا! میرے قلب کو منور فرما ۔ پوسٹر

    خداوندا! میرے قلب کو منور فرما ۔ پوسٹر

    May ۰۱, ۲۰۲۰ ۱۲:۳۷

    ماہ رمضان رحمت، مغفرت اور برکت سے لبریز خدا کا دیا ہوا ایک انمول عطیہ ہے۔ یہ ماہ نفس و روح کی پاکیزگی و طہارت کا مہینہ ہے۔ ایسا با برکت موقع کہ جس میں سونے اور سانس لینے جیسے غیر اختیاری اعمال پر بھی انسان ثواب بٹور لیتا ہے۔ آئیے اس ماہ میں مل کر صاحبِ رمضان کی بارگاہ میں یہ دعا کریں کہ خداوندا ہمارے قلوب کو نور ہدایت و سحر سے منور فرما!

  • ماہ رمضان، بہار قرآن ۔ پوسٹر

    ماہ رمضان، بہار قرآن ۔ پوسٹر

    Apr ۲۸, ۲۰۲۰ ۰۹:۵۵

    فرزند رسول امام محمد باقر علیه السلام کا ارشاد گرامی ہے: لِکُلِّ شَیئٍ رَبیع وَ رَبیعُ القُرآنِ شَهرُ رَمضان؛ ہر چیز کی ایک بہار ہوتی ہے، قرآن کریم کی بہار ماہ رمضان ہے۔(اصول کافی)

  • کاش پورے سال ماہ رمضان ہوتا! ۔ پوسٹر

    کاش پورے سال ماہ رمضان ہوتا! ۔ پوسٹر

    Apr ۲۵, ۲۰۲۰ ۱۰:۳۶

    پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و الہ و سلم: اگر انسان کو ماہ رمضان کی قدر و منزلت کا اندازہ ہوتا تو وہ تمنا کرتا کہ کاش پورے سال ماہ رمضان رہے! (بحارالانوار، ج ۹۶، ص ۳۴۶)

  • با آدب، با ملاحظہ، ہوشیار! ۔ پوسٹر

    با آدب، با ملاحظہ، ہوشیار! ۔ پوسٹر

    Apr ۲۴, ۲۰۲۰ ۰۹:۲۴

    ماہ مبارک رمضان اپنی تمام تر رحمتوں اور برکتوں کے ہمراہ شروع ہوا چاہتا ہے اور بندگان خدا اسکے استقبال میں اپنی آنکھیں بچھائے ہوئے ہیں۔ وہی ماہ جسے اللہ والے اپنے نئے سال کا آغاز قرار دیتے ہیں تو گناہوں کے دلدل میں پھنسے عاصی بندے اسے اپنی نجات کا فرشتہ مانتے ہیں۔ سعودی عرب، شام، بحرین سمیت مختلف ممالک میں آج روز جمعہ ماہ رمضان کی پہلی تاریخ ہے جبکہ ایران، عراق اور بر صغیر سمیت بہت سے ممالک میں کل ہفتے کے روز ماہ مبارک کا آغاز ہوگا۔ آپ سبھی کو ماہ خدا کی آمد مبارک ہو!

  • وہ شخص جس سے خیر کی امید فضول ہے! ۔ پوسٹر

    وہ شخص جس سے خیر کی امید فضول ہے! ۔ پوسٹر

    Apr ۱۹, ۲۰۲۰ ۱۱:۳۹

    امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام فرماتے ہیں: جو شخص اپنے اہل و عیال کے ساتھ بدی کرے، اُس سے کسی خیر کی امید نہیں رکھی جا سکتی! (عيون الحكم والمواعظ : ص 443 ح 7736)

  • کم کھاؤ صحت بچاؤ۔ پوسٹر

    کم کھاؤ صحت بچاؤ۔ پوسٹر

    Apr ۱۶, ۲۰۲۰ ۱۱:۱۸

    آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم فرماتے ہیں: جو شخص کم کھاتا ہے صحتمند رہتا ہے اور جو پر خوری کرتا ہے، وہ بیمار رہتا ہے اور اس کا دل سخت ہو جاتا ہے۔(نهج الفصاحه ص 728 ، ح 2779)

  • رزق و روزی کا خزانہ ۔ پوسٹر

    رزق و روزی کا خزانہ ۔ پوسٹر

    Apr ۱۳, ۲۰۲۰ ۱۲:۴۷

    امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام ارشاد فرماتے ہیں: رزق و روزی کا خزانہ خندہ پیشانی میں مضمر ہے۔ (اصول کافی)