-
سعودی حملے کے بعد اسکول کا حال ۔ ویڈیو
Apr ۰۸, ۲۰۱۹ ۱۲:۰۷گزشتہ روز بے رحم قبیلۂ آل سعود اور اسکے اتحادیوں نے دارالحکومت صنعا میں طالبات کے ایک اسکول پر میزائل داغا جس کے نتیجے میں متعدد طالبات شہید اور زخمی ہو گئیں۔ اس حملے کے بعد اسکول میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہو گیا اور بچیاں اپنے اسکول بیگ پھینک کر فرار کرنے پر مجبور ہو گئیں۔
-
سعودی حملے میں زخمی ہونے والی طالبات اور عام شہری ۔ ویڈیو
Apr ۰۸, ۲۰۱۹ ۱۲:۵۰گزشتہ روز بدنام زمانہ قبیلۂ آل سعود اور اسکے اتحادیوں نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں رہائشی مکانات کے علاوہ بچیوں کے ایک اسکول پر بھی بمباری کی جس کے نتیجے میں کم از کم گیارہ افراد شہید اور ۳۹ زخمی ہو گئے۔شہید ہونے والوں میں اکثر کمسن طالبات ہیں۔ زخمیوں کو اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے جن میں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔
-
17 یمنی خواتین اور بچوں کی تشییع و تدفین ۔ ویڈیو
Mar ۱۵, ۲۰۱۹ ۱۳:۵۰یمن کے شمال مغربی صوبہ حجہ میں اس ہفتے کے آغاز میں سعودی فضائی حملے میں 17 خواتین اور بچے شہید ہو گئے جن کی تشییع جنازہ میں ہزاروں یمنی باشندوں نے شرکت کی اور آل سعود کے خلاف نعرے لگا کر اسکے خلاف جاری جنگ میں اپنے عزم و حوصلے کا اعلان کیا۔ دوسری طرف دارالحکومت صنعا میں بھی ہزاروں یمنی خواتین نے یمن میں جاری سعودی جرائم کے خلاف مظاہرہ کیا۔