Jun ۱۶, ۲۰۲۰ ۲۲:۳۲
ایران/ صوبۂ اردبیل کے شہر ہیر میں قوسی شکل میں شیشے کا ایک پل بنایا گیا ہے جو اپنی نوعیت کے اعتبار سے دنیا میں منفرد سمجھا جاتا ہے۔ ایرانی ماہرین اور انجینئروں کے ہاتھوں تعمیر ہونے والا یہ پل ۷۰ میٹر کی اونچائی پر بنا ہوا ہے جسکی لمبائی ۲۰۰ میٹر ہے۔ ایران کے صوبے اردبیل میں کل ملا کر چار معلق پل ہیں جنہیں دیکھنے کے لئے دور دراز سے سیاح وہاں جاتے ہیں۔