22 بہمن کی ریلیوں میں عوام کی شاندار موجودگی، ملت ایران کی تاریخی بیداری کا واضح مظہر ہے: ایرانی عوام
آج بائیس بہمن کی ریلیوں میں ایرانی عوام نے ایک قرارداد میں کہا کہ ایرانی عوام کی شاندار اور وحدت آفریں موجودگی، اسلامی انقلاب کے دشمنوں بالخصوص امریکہ اور صیہونی حکومت اور ان کے اتحادیوں کی پیچیدہ سازشوں، بڑھتے ہوئے دباؤ اور ہمہ گیر ہائیبڑڈ وار کے مقابلے میں ملت ایران کی سیاسی پختگی، قومی ہم آہنگی اور تاریخی بیداری کا واضح مظہر ہے۔
سحرنیوز/ایران: آج تہران میں بائیس بہمن مطابق گیارہ فروری کی عظیم الشان ریلی کے اختتام پر قرارداد میں کہا گیا ہے کہ انقلاب اسلامی ایران کی شاندار کامیابی کی سینتالیسوں ویں سالگرہ کے موقع پر عظیم، باشعور، اور بابصیرت نیز ہمیشہ میدان عمل میں موجود ایران کی مجاہد قوم، ایک بار پھر پوری قوت و اقتدار کے ساتھ بائیس بہمن کی ملک گير ریلیوں میں شرکت کرکےاسلامی انقلاب کی اعلی امنگوں، اس الہی تحریک کے عظیم معمار حضرت امام خمینی (رہ) کے روشن افکار اور رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی مدبرانہ قیادت اور حکیمانہ بیانات کی روشنی اور رہنمائی میں، اسلامی انقلاب اور اقدار کی پاسداری پر تاکید کرتی ہے-
دشمنوں نے حالیہ دنوں میں ایرانی قوم اور استقامتی محاذ کے خلاف کھلی جارحیت انجام دی اور ان پر بارہ روزہ جنگ مسلط کی اور پھر امریکی اور صیہونی مسلح دہشت گردوں کے ذریعے سے ایران میں بغاوت کے تلخ واقعات انجام دیئے گئے جس نے غاصب حکومت کی دشمنی، تشدد اور ان کے تسلط پسندانہ نظام کا چہرہ بے نقاب کر دیا تاہم استقامت کے محور اور ایرانی قوم کی پائیداری و اسقامت نے ایک ناقابل تردید حقیقت کے طور پر اپنی بیداری اور انقلاب سے اپنی والہانہ وابستگی کو دنیا والوں کے سامنے ثابت کردیا-
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
اس قرارداد میں بائیس بہمن کے ملک گیر مارچ میں شرکت کرنے والوں کے موقف اور مطالبات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایرانی قوم سفارت کاری کی محافظ اور مرد مجاہد میدان ہے اور موجودہ نازک حالات میں ایرانی قوم اس بات پر زور دیتی ہے کہ ہم عزت ، حکمت اور مصلحت کے بنیادی اصولوں کے دائرے میں کسی بھی بات چیت اور مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں- اب میدان اور سفارت کاری کے درمیان ہم آہنگی کا وقت ہے، اور دونوں میدانوں میں فرزندان قوم کی ہم سو فیصد حمایت کرتے ہيں-
ریلی کے شرکاء نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہم ایرانی قوم ایک بار پھر اسلامی انقلاب کے بنیادی نظریات سے اپنے عزم کی تجدید کرتے ہيں کہ جن میں آزادی، انصاف، انسانی وقار، استکبار مخالف اور خالص اسلامی اقدار کی حکمرانی شامل ہے۔ امام خمینی (رہ) کے رہنما اصولوں کی بنیاد پر، ہم اس تہذیبی راستے کے تسلسل اور استحکام، سلامتی، قومی ہم آہنگی کے تحفظ اور پیچیدہ اور بدلتے ہوئے علاقائی اور بین الاقوامی حالات میں ملک کی پیش قدمی پر زور دیتے ہیں اور اسلامی انقلاب کی کامیابیوں کی حفاظت کے لیے اپنے پختہ عزم کا اعلان کرتے ہیں۔
قرارداد میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہم اس عظیم عوامی اجتماع کے شرکاء، ولایت فقیہ کے اسٹریٹیجک ستون اور قوم کے درمیان اتحاد کے ضامن کے طور پر رہبر معظم انقلاب اسلامی کے منفرد مقام پر زور دیتے ہوئے اعلان کرتے ہیں کہ رہبر ایران، ایرانی قوم کی روح و جان ہیں" اور ان کے خلاف کسی بھی جسارت، توہین یا پرائیویسی پر حملے کو ایرانی قوم کے تشخص، وقار اور ارادے پر حملہ تصور کیا جائےگا اور ہم اسے ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔