Aug ۰۲, ۲۰۱۸ ۱۲:۳۰
ڈنمارک کے شہر کوپن ہیگن میں چہرے پر لگائے جانے والے نقاب پر مکمل پابندی کے بعد سینکڑوں خواتین نے انسانی حقوق کی تنظیموں کی سربراہی میں پر امن مظاہرے کئے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ یہ پابندی خواتین سے انکے حقوق سلب کئے جانے کے مترادف ہے جسے قبول نہیں کرتے۔ یہ مظاہرہ ڈنمارک کی حکومت کی جانب سے نقاب پر پابندی اور خلاف ورزی پر جرمانہ لگائے جانے کے قانون کے اجرا کے پہلے دن ہی کئے گئے ہیں۔