Jul ۲۳, ۲۰۱۸ ۱۶:۴۱
اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر اردبیل میں صفوی خاندان کے جد شیخ صفی الدین کا مقبرہ اپنے جلال و جمال کی بدولت پوری دنیا میں مشہور ہے۔ یہ مقبرہ ۷۳۵ ہجری قمری کو شیخ صفی الدین کے فرزند صدر الدین موسی نے اپنے مرحوم والد کی قبر پر تعمیر کروایا جسے آگے چل کر صفوی سلاطین نے مزید رونق بخشی-