Aug ۰۶, ۲۰۱۸ ۱۵:۰۴ Asia/Tehran

انڈونیشیا کے علاقوں بالی اور لوم بوک میں 6.9 شدت کے خطرناک زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی۔

آخری اطلاعات کے مطابق زلزلے سے ہونے والے حادثات میں اب تک سو کے لگ بھگ افراد جان گنوا چکے ہیں۔ جبکہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں سے متاثرین کو نکالے جانے کا کام تیزی سے جاری ہے۔ زلزلے میں ہلاک ہونے والے بیشتر افراد عمارتوں کے تباہ ہونے کے نتیجے میں اینٹوں اور پتھروں کی ضربوں سے ہلاک ہوئے۔ 

انڈونیشیا کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کے انچارج کے مطابق اس سانحے کے نتیجے میں ہزاروں افراد کے بے گھر ہونے کا امکان ہے۔ متاثرہ علاقے سے افراد کو کشتیوں کے زریعے باہر نکالا جارہا ہے اور اس وقت ہزاروں افراد ساحل پر اپنی باری کے منتظر نظر آرہے ہیں۔ 

 

ٹیگس