Jul ۳۱, ۲۰۱۵ ۲۰:۵۱ Asia/Tehran
  •  مشرقی یوکرین، آئینی عدالت کا فیصلہ

یوکرین کی آئینی عدالت نے مشرقی یوکرین کے علاقوں کی مزید خود مختاری کے لئے آئین میں اصلاحات کے حق میں فیصلہ سنایا ہے-

رپورٹ کے مطابق یوکرین کی آئینی عدالت نے مشرقی یوکرین کے علاقوں کو مزید خودمختاری دیئے جانے کے مقصد سے آئین میں اصلاحات کے حق میں فیصلہ دیا ہے- اس بل سے مقامی اور علاقائی کونسلوں کے نمائندوں کے اختیارات بڑھ جائیں گے لیکن مشرقی یوکرین کے مخالفین کے زیر کنٹرول علاقوں کی خود مختاری کے مطالبے کو تسلیم نہیں کیا جائے گا- واضح رہے کہ یوکرینی پارلیمنٹ کے اراکین نے سولہ جولائی دو ہزار پندرہ کو اس بات سے اتفاق کیا تھا کہ مشرقی یوکرین کو مزید خود مختاری دیئے جانے کے بل پر ووٹنگ سے قبل اس کا آئینی عدالت میں جائزہ لیا جائے-