مشرقی یوکرین میں جھڑپیں بدستور جاری
Aug ۰۲, ۲۰۱۵ ۱۶:۰۵ Asia/Tehran
مشرقی یوکرین پر یوکرینی فوج کے حملوں میں ایک عام شہری ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
لوہانسک اور دونیسک پر مشتمل دونباس علاقے کے مقامی عہدے داروں کا کہنا ہے کہ یوکرین کی فوج نے گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران فائربندی کے معاہدے کی تین بار خلاف ورزی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یوکرین کی فوج نے لوہانسک کے علاقے پر مارٹر گولے برسائے جس کے نتیجے میں ایک عام شہری ہلاک ہو گیا جبکہ دونیسک کے علاقے میں یوکرینی فوجیوں نے فائرنگ کرکے دو عام شہریوں کو زخمی کر دیا۔ قابل ذکر ہے کہ یوکرین کی فوج اور حکومت مخالفین کے مابین اپریل دو ہزار چودہ سے جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک جبکہ لاکھوں عام شہری بے گھر ہو چکے ہیں۔