Aug ۰۷, ۲۰۱۵ ۰۷:۵۸ Asia/Tehran
  • مشرقی یوکرین کے علاقوں میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر پابندی

یوکرین کے صدر نے مشرقی یوکرین کے علاقوں میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر پابندی عائد کر دی ہے-

ایتار تاس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کے صدر پترو پورو شنکو نے جمعرات کو دونباس کے علاقے میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر پابندی کے قانون پر دستخط کر دیئے- مشرقی یوکرین میں بلدیاتی انتخابات منعقد نہ ہونے کا فیصلہ کئے جانے کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ دونیسک اور لوہانسک علاقے، یوکرینی حکومت کے زیر انتظام نہیں ہیں- دونیسک اور لوہانسک میں عام انتخابات پر پابندی سے متعلق قانون، چودہ جولائی دو ہزار پندرہ کو یوکرین کی پارلیمنٹ میں منظور ہوا ہے- یوکرین میں بلدیاتی انتخابات پچیس اکتوبر دو ہزار پندرہ کو منعقد ہوں گے-