سلامتی کونسل کی جانب سے سعودی عرب میں بم دھماکے کی مذمت کی
Aug ۰۷, ۲۰۱۵ ۱۰:۰۳ Asia/Tehran
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے سعودی عرب کی ایک مسجد میں ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس حملے کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے-
موصولہ رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پندرہ اراکین نے ایک بیان جاری کر کے تاکید کی ہے کہ داعش صیہونی تکفیری گروہ کو شکست دئے جانے اور اس گروہ کی تشدد آمیز کارروائیوں اور اقدامات کا مقابلہ کئے جانے کی ضرورت ہے- قابل ذکر ہے کہ یمن کی سرحد کے قریب سعودی عرب کی فوجی چھاؤنی میں واقع ایک مسجد پر ہونے والے اس حملے کی ذمہ داری داعش دہشت گرد گروہ نے قبول کی ہے- اس حملے میں سعودی عرب کی خصوصی فوج کے بارہ افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ تین مزدوروں کو بھی اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا ہے-