Aug ۰۷, ۲۰۱۵ ۱۰:۵۷ Asia/Tehran
  • امریکہ ہیروشیما اور ناگاساکی کے قتل عام پر معافی مانگے، جاپانی عوام کا مطالبہ

جاپانی شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ہیروشیما اور ناگاساکی پر ایٹم بم کے استعمال کے نتیجے میں ہونے والے قتل عام پر امریکہ، جاپانی عوام سے معافی مانگے۔

رپورٹ کے مطابق جاپان میں ہونے والے ایک سروے سے پتہ چلا ہے کہ جاپان کے ساٹھ فیصد عوام کا خیال ہے کہ امریکہ کو ایٹم بم کے استعمال پر جاپانی عوام سے معافی مانگنی چاہئے۔ اس سروے رپورٹ کے مطابق اکہّتر فیصد جاپانیوں کا خیال ہے کہ امریکہ، جنگ کے بہانے سن انیس سو پینتالیس میں کئے جانے والے ایٹمی حملے کی کوئی توجیہ پیش نہیں کرسکتا کیونکہ یہ ایسا حملہ تھا کہ جس کا تصور کرنا بھی ناممکن تھا۔ یاد رہے کہ چھے اگست سن انیس سو پینتالیس کو، اس وقت کے امریکی صدر ہیری ٹرومین کے حکم پر ہیروشیما اور ناگاساکی کو ایٹمی بمباری کا نشانہ بنایا گیا۔ اس بمباری کے نتیجے جاپان کے دو لاکھ بیس ہزار عام شہری ہلاک ہو گئے۔ یہ حملہ ایٹم بم کے استعمال کا واحد واقعہ ہے کہ جس کا اصل ذمہ دار، امریکہ ہے۔