یوکرین، جھڑپوں میں چھے افراد کی ہلاکت
Aug ۰۷, ۲۰۱۵ ۱۲:۵۹ Asia/Tehran
مشرقی یوکرین میں ہونے والی جھڑپوں میں پانچ فوجی اور ایک عام شہری ہلاک ہو گیا-
یوکرنی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ مشرقی علاقوں میں ہونے والی جھڑپوں میں ایک عام شہری اور پانچ فوجی ہلاک ہوئے ہیں- یوکرین کی فوج کے ترجمان نے مزید کہا کہ مشرقی یوکرین میں ان افراد کی موت کے ذمہ دار، مخالفین ہیں- فوج کے ترجمان کے مطابق مشرقی یوکرین میں مخالفین کے ساتھ جھڑپوں میں چھے فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں- اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ مشرقی یوکرین میں ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں فروری دو ہزار چودہ سے اب تک چھے ہزار آٹھ سو سے زائد افراد ہلاک اور کم سے کم چودہ لاکھ افراد بے گھر ہوئے ہیں-