Aug ۱۲, ۲۰۱۵ ۱۳:۱۴ Asia/Tehran
  • سلامتی کونسل کو ایک حربے کے طور پر استعمال کئے جانے پر روس کی تشویش

روس کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو ایک حربے کے طور پر استعمال کئے جانے پر تشویش ظاہر کی ہے-

ماسکو سے تاس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی تشہیراتی کوششوں پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماسکو، سلامتی کونسل کے اس طرح کے اقدامات کے خلاف ہے کیونکہ اس طرح کے اقدامات سے حالات مزید خراب ہوتے ہیں- روس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کمزوری اور ناکامی سے صرف کشیدگی اور تنازعات میں اضافہ ہوتا ہے- روس کے وزیر خارجہ نے سلامتی کونسل بالخصوص اس کے پانچ مستقل اراکین کی ذمہ داریوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو ایک حربے کے طور پر استعمال کئے جانے پر ماسکو کی مخالفت پر زور دیا-