یوکرین کی سرحد پر روس نے پچاس ہزار فوجی تعینات کر دیئے
Aug ۱۸, ۲۰۱۵ ۱۵:۴۷ Asia/Tehran
یوکرین کے چیف آف آرمی اسٹاف کے ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ روس نے یوکرین کی سرحد پر دسیوں ہزار فوجی تعینات کر دیئے۔
رپورٹ کے مطابق یوکرین کے چیف آف آرمی اسٹاف کے ترجمان ولا دیسلاو سلزنیوف نے منگل کو کہا ہے کہ روس نے یوکرین کی سرحد پر پچاس ہزار سے زائد فوج تعینات کر دی ہے۔ سلزنیوف نے کی ایف میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روس کے اس اقدام کا مقصد مینسک معاہدے پر عمل درآمد کے سلسلے میں یوکرین پر دباؤ ڈالنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماریوپل کے علاقے سرطانہ میں پیش آنے والے واقعات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ مخالف دھڑے جھڑپوں میں اضافہ کرنے کے لئے مشرقی یوکرین میں ہر طرح کے ہتھیار استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین کی فوج مشرقی علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں کر رہی ہے۔ سلزنیوف نے کہا کہ مشرقی یوکرین کے علاقوں دونیسک اور لوہانسک کے نمائںدے امن کے خواہاں نہیں ہیں بلکہ وہ چاہتے ہیں کہ یوکرین کے مشرقی علاقے میں جاری جھڑپوں میں شدت جاری رہے۔