Aug ۲۰, ۲۰۱۵ ۱۷:۳۶ Asia/Tehran
  • یوکرین میں جھڑپیں جاری، چار فوجی ہلاک، متعدد زخمی

یوکرین کی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مشرقی یوکرین میں چار فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے۔

یوکرینی فوج کے ترجمان الیگزینڈر موتوزیانیک نے کہا ہے کہ مشرقی یوکرین کے علاقوں میں یوکرینی فوج اور مخالف مسلح گروہوں کے مابین ہونے والی تازہ ترین جھڑپوں میں چار فوجی ہلاک اور چودہ دیگر زخمی ہو گئے۔ رپورٹوں کے مطابق گذشتہ دو ہفتوں کے دوران جھڑپوں اور تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ موجودہ صورتحال میں عالمی برادری کی جانب سے امن معاہدے پر عملدرآمد کی بابت عدم اطمینان کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹوں کے مطابق مشرقی یوکرین میں جھڑپوں کے نتیجے میں اب تک چھے ہزار آٹھ سو شہری ہلاک جبکہ دسیوں ہزار دیگر اپنا گھربار چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ جھڑپوں کے خاتمے کے لئے ہونے والی بین الاقوامی کوششیں بھی اب تک کامیاب ثابت نہیں ہو سکی ہیں۔ اس بحران کے نتیجے میں مغرب اور روس کے تعلقات میں بھی کافی کشیدگی جاری ہے۔