ہزاروں تارکین وطن آسٹریا میں داخل ہو گئے
Sep ۱۹, ۲۰۱۵ ۲۱:۱۵ Asia/Tehran
ہزاروں تارکین وطن ہفتے کے دن آسٹریا میں داخل ہو گئے۔
ایسو شی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق آسٹریا کے پولیس ترجمان ہلمٹ ماربن نے ہفتے کے دن کہا ہے کہ آدھی رات کے وقت چھے ہزار سات سو تارکین وطن، ہنگری سے آسٹریا میں داخل ہو گئے۔ آسٹریا کے پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیس، سرحدوں پر سفری دستاویزات کی جانچ پڑتال کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور وہ ملک میں داخل ہونے والی گاڑیوں کی تلاشی لیتی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل ہزاروں تارکین وطن جنوب مشرقی یورپ میں پھنس گئے تھے کیونکہ مغربی یورپی ممالک نے ان کے داخلے کی روک تھام کے لئے رکاوٹیں کھڑی کر دی تھیں اور ان تارکین وطن کو کھانے پینے کی اشیا کے سلسلے میں بھی مشکلات پیش آ رہی تھیں۔