Sep ۲۰, ۲۰۱۵ ۱۶:۵۰ Asia/Tehran
  • تہران کا دورہ تعمیری مذاکرات کے لئے نیا موقع ہے: ہالینڈ کے وزیر خارجہ
    تہران کا دورہ تعمیری مذاکرات کے لئے نیا موقع ہے: ہالینڈ کے وزیر خارجہ

ہالینڈ کے وزیر خارجہ البرٹ کوئنڈرس نے اپنے دورۂ تہران میں کہا ہے کہ ان کے اس دورے سے تعمیری مذاکرات کے لئے نئے مواقع فراہم ہوں گے-

رپورٹ کے مطابق ہالینڈ کے وزیر خارجہ کا یہ دورہ، ایران کے ساتھ دوبارہ تعلقات کی برقراری کے مقصد سے، یورپ کے وزراء کی ملاقات کے کچھ ہی دنوں اور جون میں ہونے والے ایٹمی معاہدے کے بعد انجام پارہا ہے- فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد، تجارتی تعلقات، انسانی حقوق اور مشرق وسطی میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کے سلسلے میں مذاکرات انجام دینا، کوئنڈرس کے ایجنڈے میں شامل ہے- کوئنڈرس کا یہ دورہ گذشتہ چودہ برسوں میں ہالینڈ کے کسی وزیر خارجہ کا پہلا دورۂ تہران شمار ہوتا ہے- ہالینڈ کے وزیر خارجہ نے اپنے دورہ تہران کے موقع پر کہا کہ انھیں امید ہے کہ اس دورے سے ایران اور ہالینڈ کے تعلقات میں نیا عزم و حوصلہ پیدا ہوگا اور دو طرفہ تعمیری مذاکرات کے لئے بہتر مواقع فراہم ہوں گے- واضح رہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ایٹمی مذاکرات کے بعد یورپ کے اعلی عہدیداروں میں آسٹریا کے صدر ہائنس فیشر اور جرمنی کے ڈپٹی چانسلر سیگمار گیبرل، ایران کا دورہ کرچکے ہیں- اسی طرح فرانس اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ اور یورپی یونین کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے سربراہ، یورپ کے ان اعلی عہدیداروں میں شامل ہیں جنہوں نے گذشتہ ہفتوں کے دوران تہران کا دورہ کیا ہے -

ٹیگس