Oct ۰۱, ۲۰۱۵ ۱۰:۵۳ Asia/Tehran
  • منی کے سانحے پر مغرب کی خاموشی پر کڑی تنقید
    منی کے سانحے پر مغرب کی خاموشی پر کڑی تنقید

عالمی امور کے معروف تجزیہ نگار نے منی کے سانحے پر مغرب کی خاموشی پر کڑی تنقید کی ہے۔

عالمی امور کے معروف تجزیہ نگار شبہان سکسینا نے پریس ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ  سعودی حکومت منی کے سانحے کے حوالے سے بہت  سے حقائق کو چھپا رہی ہے۔   سکسینا نے اس واقعے کے حوالے سے سعودی حکومت کی نااہلی اور عالمی اداروں کی طرف سے اس پر مکمل خاموشی کو ایک اور سانحے سے تعبیر کیا ہے ۔   عالمی امور کے اس تجزیہ نگار نے یہ بات زور دیکر کہی ہے کہ مغرب اپنے آپ کو انسانی حقوق کا چمپیں اور انسانی جانوں کے حوالے سے انتہائی حساس قرار دیتا ہے لیکن اس نے ابھی تک سعودی حکومت کی مذمت کے حوالے سے مکمل خاموشی اختیار کررکھی ہے ۔ان کا مذید کہنا تھاکہ ماضی میں  بھی حج کے موقع پر ہونے والے مختلف حادثات اور ان میں ہزاروں افراد کے مارے جانے اور زخمی ہونے سے ثابت ہوتا ہے کہ سعودی حکومت میں حج کے انتظامات کرنے کی اہلیت اور صلاحیت نہیں ہے ۔    شبہان سکسینا کا کہنا تھا کہ مکہ مکرمہ کے خصوصی  تقدس اور اربوں مسلمانوں کی عقیدت کی وجہ سے مکہ مکرمہ اور دیگر مقدس مقامات کا انتظام و انصرام صرف سعودی حکومت کے کنٹرول میں نہیں ہونا چاہیے  ۔

ٹیگس