Oct ۰۳, ۲۰۱۵ ۱۰:۰۵ Asia/Tehran
  • امریکی صوبے اورگن میں جمعرات کو پیش آںے والا فائرنگ کا واقعہ
    امریکی صوبے اورگن میں جمعرات کو پیش آںے والا فائرنگ کا واقعہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملک میں فائرنگ کے واقعات پر مبنی شدت پسندی کو کنٹرول کرنے کے لئے ضروری اقدامات انجام دے۔

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے جمعے کے دن ایک بیانیہ جاری کرکے حالیہ دنوں امریکی ریاست اورگن میں ہونے والی فائرنگ اور اس میں متعدد افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کے واقعے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے امریکی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عام افراد کے پاس موجود اسلحے کی وجہ سے بڑھتی ہوئی شدت پسندی کو روکنے کے لئے، اس کی جانچ پڑتال اور مناسب فیصلوں کے لئے اقدامات کرے۔

بان کی مون نے فائرنگ کے واقعات میں امریکی شہریوں کے جانوں کے ضیاع میں اضافے پر انتباہ دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ امریکی حکام جمہوری روشوں کو اپناتے ہوئے ملک میں فائرنگ کے شدت پسندانہ واقعات میں کمی لائیں گے اور اس سلسلے میں ضروری اقدامات انجام دیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ پورے امریکہ میں ۲۰۱۲ سے لے کر اب تک ۱۴۲ اسکولوں اور ۲۰۱۵ کے آغاز میں نیز ۴۵ اسکولوں میں فائرنگ کے واقعات پیش آئے ہیں۔
امریکہ میں ۲۰۱۵ میں صرف آٹھ دن ایسے گزرے ہیں جن میں فائرنگ کے واقعات پیش نہیں آئے ہیں۔ امریکی صوبے اورگن میں جمعرات کو پیش آںے والے تازہ ترین فائرنگ کے واقعے میں ۱۲ افراد ہلاک اور ۲۰ زخ٘می ہو گئے تھے۔

ٹیگس