برطانیہ نے سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت روک دی
Oct ۱۵, ۲۰۱۵ ۱۰:۲۰ Asia/Tehran
برطانیہ کی حکومت نے سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت روک دی ہے۔
روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے وزیر انصاف مائیکل گوو نے بدھ کے روز کہا کہ برطانیہ نے سعودی عرب کو فوجی ہتھیاروں کی فروخت کا معاہدہ منسوخ کر دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کے دباؤ کے بعد برطانیہ نے سعودی عرب کو چھ ملین پاؤنڈ مالیت کے فوجی ساز و سامان کی فروخت کا معاہدہ منسوخ کر دیا ہے۔ برطانیہ کے وزیر انصاف نے کہا کہ یہ اقدام یمن پر سعودی عرب کے حملوں اور اسی طرح اس ملک کے قیدیوں کے ساتھ سعودی حکومت کے برے سلوک پر ردعمل میں کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ دو ہزار دس سے لے کر اب تک سعودی عرب نے برطاینہ سے چار ارب ڈالر سے زائد مالیت کے ہتھیار خریدے ہیں۔