Oct ۱۸, ۲۰۱۵ ۲۰:۱۵ Asia/Tehran
  • آزاد تجارتی معاہدے کے خلاف اسپین میں ہزاروں افراد کا مظاہرہ
    آزاد تجارتی معاہدے کے خلاف اسپین میں ہزاروں افراد کا مظاہرہ

اسپین کے دارالحکومت میڈریڈ میں ہزاروں افراد نےآزاد تجارتی معاہدے اورملک میں بڑھتی ہوئی غربت کے خلاف مظاہرہ کیا

اس مظاہرے کا اہتمام تیرہ سوسے زائد غیر سرکاری تنظیموں نے کیا تھا -

میڈریڈ میں مظاہرے کے شرکا نے غربت کے خاتمے کی کوششوں کے عالمی دن کی مناسبت سے یہ مظاہرہ کیا جس کا سلوگن تھا لوگ اور دنیا بڑی کمپنیوں سے بالاتر ہیں -

مظاہرے کے شرکا نے میڈریڈ کی مرکزی شاہراہوں پرمارچ کیا اورملک میں بڑھتی ہوئی غربت اور آزاد تجارتی معاہدے کے خلاف نعرے لگائے -

میڈریڈ کے علاوہ اسپین کے پچاس سے زائد شہروں میں ایسے ہی مظاہرے ہوئے جن کے دوران بڑی کمپنیوں اورسرمایہ داروں کی حمایت پر مبنی حکومتی پالیسیوں کی مذمت کی گئی -

اسپینیشن الائنس نامی تنظیم کے ترجمان نے جس میں اسپین کی ایک ہزارغیر سرکاری تنظمیں شامل ہیں کہا کہ اسپین کی کل آبادی کا پانچواں حصہ اس وقت غربت کا شکار ہے جبکہ عالمی سطح پر ہر نو لوگوں میں سے ایک شخص آبرومندانہ زندگی گذارنے کے اپنے حق سے محروم ہے -

مظاہرے میں شریک ایک اور کارکن نے کہا کہ آزاد تجارتی معاہدے نے حکومتوں کی قانونی توانائیوں کو مشکلات سے دوچار کردیا ہے -

اسپین کے شہر والنسیا میں بھی بڑی تعداد میں لوگوں نے مظاہرہ کرکے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ایک ایسا اقتصادی نظام متعارف کرائےجس میں سبھی شہریوں کے حقوق اور عزت کی ضمانت ہو اوراس کے ذریعے غربت کا خاتمہ کیا جاسکے -

ٹیگس