دہلی کے رام لیلا میدان میں کانگریس کی ’ووٹ چور گدی چھوڑ‘ ریلی، بی جے پی حکومت پر سخت تنقید
رام لیلا میدان میں ’ووٹ چور گدی چھوڑ‘ میگا ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریسی رہنماؤں نے مرکز کی بی جے پی حکومت پر سخت حملے کئے ہیں -
سحرنیوز/ہندوستان: کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے ریلی سے خطاب میں کہا کہ کہ مہاتما گاندھی سچ کو سب سے بڑی طاقت مانتے تھے، اسی لیے ’ستیہ میو جیتے‘ کہا گیا۔
راہل گاندھی نے کہا کہ حکومت ووٹ چوری کے سہارے اقتدار میں ہے اور انتخابات کے دوران ووٹ خریدنے کے لیے پیسے بانٹے جاتے ہیں۔انہوں نے الیکشن کمشنر گیانیش کمار پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ بی جے پی کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Followus: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
راہل گاندھی نے دعویٰ کیا کہ ملک کے مختلف حصوں میں بی جے پی نے ووٹ چوری کی اور کانگریس نے اس کے ثبوت بھی پیش کیے ہیں کہ کس طرح لاکھوں ووٹوں میں ہیر پھیر کی گئی۔اپوزیشن رہنما نے کہا کہ ملک میں دو نظریات کے درمیان جدوجہد جاری ہے- ایک وہ جو سچ کے بجائے اقتدار کو اہمیت دیتا ہے، اور دوسرا وہ جو سچ کے ساتھ کھڑا ہے۔

کانگریس رہنما پرینکا گاندھی نے ریلی سے خطاب میں کہا کہ ملک کا آئین، عدلیہ، میڈیا، پارلیمنٹ، سیاسی جماعتیں، حزب اختلاف اور الیکشن کمیشن سمیت سبھی ادارے عوام کے مفاد اور جمہوریت کے تحفظ کے لیے وجود میں آئے ہیں۔کانگریس رہنما نے کہا کہ آج جب انہی اداروں کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے تو ہر ہندوستانی کو آواز اٹھانی چاہیے، کیونکہ ان اداروں کو کمزور کرنا دراصل ملک کے ہر بیٹے اور ہر بیٹی کے حقوق پر حملہ ہے۔ ان کے مطابق جمہوریت کو بچانے کے لیے عوام کا متحد ہونا ناگزیر ہے۔انھوں نے کہا کہ حکومتی اتحاد الیکشن کمیشن کی حمایت کے بغیر الیکشن نہیں جیت سکتا ۔انھوں نے کہا کہ حکومت بیلٹ پیپر پر ووٹنگ کرالے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔

ایک اور کانگریسی رہنما گورو گوگوئی نے ریلی سے خطاب میں کہا کہ اقتدار میں بیٹھے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ ہر جگہ ووٹ چوری کرسکتے ہیں تو یہ ان کی بھول ہے ہم ہر بوتھ پر ان کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔