تدمر میں امریکی فوج پر حملے میں تین ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوئے ہیں : پینٹاگون
امریکی محکمہ جنگ پینٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ روز شام کے شہر تدمر میں امریکی فوج پر حملے میں دو امریکی فوجی، اور ایک امریکی شہری مترجم ہلاک اور تین دیگر فوجی زخمی ہوئے۔
سحرنیوز/دنیا: موصولہ خبروں کے مطابق پینٹاگون کے ترجمان شان پارنیل نے ہفتے کے روز شام کے علاقے تدمر میں ہونے والے حملے کے بارے میں اعلان کیا کہ اس حملے میں دو امریکی فوجی اور ایک شہری مترجم ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوئے۔امریکی محکمہ جنگ کے ترجمان نے مزید کہا کہ یہ حملہ اس وقت ہوا جب امریکی فوجی ایک مشن پر تھے تاکہ وہ مقامی لیڈروں کے ساتھ بات چیت انجام دیں، ساتھ ہی ان کا مشن داعش گروپ سے نمٹنے اور خطے میں دہشت گردانہ کارروائیوں کے خلاف ہونے والی کارروائیوں کی حمایت کرنا تھا۔مشرق وسطی میں امریکی سنٹرل کمانڈ سنٹکام نے بھی اعلان کیا کہ تدمر میں داعش کے ایک مسلح فرد نے گھات لگا کر حملہ کیا کہ جس میں یہ افراد مارے گئے جبکہ جوابی فائرنگ میں حملہ آور بھی مارا گیا-دوسری جانب شامی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ امریکی فوجیوں پر فائرنگ کرنے والا، شامی سیکیورٹی فورسز کا اہلکار تھا۔
ہمیں فالو کریں:
Followus: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel