سڈنی کے ساحل پر فائرنگ، ہلاکتوں کی تعداد 12 تک پہنچ گئی
Dec ۱۴, ۲۰۲۵ ۲۰:۲۷ Asia/Tehran
آسٹریلوی شہر سڈنی کے ساحل پر فائرنگ کے واقعے میں مرنے والوں کی تعداد بارہ ہو گئی ہے۔
سحرنیوز/دنیا: غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں فائرنگ کرنے والا ایک شخص بھی شامل ہے جبکہ فائرنگ کرنے والے دوسرے زخمی شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بونڈی بیچ پر پیش آیا۔ تیس کے قریب زخمیوں کو بھی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ابتدائی رپورٹس میں بیس افراد کے ہلاک اور درجنوں کے زخمی ہونے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ فائرنگ کا واقعہ یہودیوں کے حانوکا تہوار کی تقریب کے دوران پیش آیا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر واقعے سے متعلق کوئی ویڈیو ان کے پاس ہے تو اُسے اپلوڈ کر دیں۔
ہمیں فالو کریں:
Followus: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel