Dec ۱۴, ۲۰۲۵ ۲۰:۳۵ Asia/Tehran
  • دہلی میں فضائی آلودگی خطرناک سطح پر، گریپ فور نافذ

دہلی میں آلودگی کے انتہائی خراب ہوجانے کے بعد گریپ فور نافذ کردیا گیا ہے۔

 سحرنیوز/ہندوستان  دہلی میں آلودگی خطرناک حد کو پار کرجانے اور ایئرکوالٹی انڈیکس کے نیچے نہ آنے کے بعد گریپ فور فوری طور پر نافذ کردیا گیا ہے۔

گریپ فور کے تحت دہلی حکومت نے تمام سرکای اور پرائیویٹ اسکولوں کو ہدایت کی ہے کہ دسویں کلاس کو چھوڑ کر گیارھویں تک کلاسیں ہائبرڈ موڈ میں یعنی آف لائن اور آن لائن دونوں طرح چلائی جائیں۔

 

دہلی میں فضائی آلودگی کے نتیجے میں گریپ فور کا اعلان گزشتہ رات ہی کردیا گیا تھا۔بتایا گیا ہے کہ سنیچر کی سہ پہر دہلی میں کمیشن فار ایئر کوالٹی مینجمنٹ، سی اے کیو ایم اور مرکزی آلودگی کنٹرول بورد کی میٹنگ ہوئی جس میں پہلے دہلی اور این سی آر میں گریپ تھری کا فیصلہ کیا گیا لیکن آلودگی بڑھ جانے کے بعد اس کو گریپ فور میں تبدیل کردیا گیا۔دہلی میں سبھی غیر ضروری ٹرکوں کا داخلہ ممنوع کردیا گیا ہے۔

ہمیں فالو کریں: 

Followus: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

سبھی تعمیراتی کام روک دیئے گئے ہیں جن میں شاہراہوں، سڑکوں، فلائی اوورس، پاور اسٹیشن لائنوں اور پائپ لائنوں کے پروجیکٹ بھی شامل ہیں۔دہلی کی ریاستی حکومت نے یہ اقدامات ایسی حالت میں انجام دیئے ہیں کہ دہلی اور این سی آر میں فضائی آلودگی انتہائی خطرناک سطح کو بھی پار کرگئی ہے چنانچہ گزشتہ روز دہلی کے بعض علاقوں میں اییئر کوالٹی انڈیکس ساڑھے آٹھ سو تک ریکارڈ کیا گیا تھا۔ان اقدامات کے علاوہ، ریاستی حکومتوں کے پاس متبادل ہنگامی اقدامات کے طور پر مزید اقدامات پر غور کرنے کا اختیار ہے، جس میں کالجوں اور دیگر تعلیمی اداروں کو بند کرنا، غیر ہنگامی کاروباری سرگرمیوں کو معطل کرنا،بھی شامل ہے۔

 

یاد رہے کہ چند روز قبل ہندوستانی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے دہلی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بڑھتی ہوئی آلودگی کی بابت انتباہ دیا تھا ۔ انہوں نے کہا تھا کہ آلودگی قومی بحران مین تبدیل ہوچکی ہے اور اس سے نمٹنے کے لئے جماعتی سیاست بازی سے بالاتر ہوکر قومی عزم کی ضرورت ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ اس قومی بحران سے نمٹنے کے لئے ہر ضروری اقدام کرے ۔ راہل گاندھی نے اس مہم میں حکومت کو اپوزیشن کے تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی تھی ۔

 

ٹیگس