Nov ۰۴, ۲۰۱۵ ۱۳:۵۳ Asia/Tehran
  • چاڈ میں فوج اور بوکوحرام دہشت گرد گروہ میں جھڑپ، 27 ہلاک
    چاڈ میں فوج اور بوکوحرام دہشت گرد گروہ میں جھڑپ، 27 ہلاک

افریقی ملک چاڈ کی فوج اور بوکو حرام کے دہشت گردوں کے درمیان جھڑپوں میں ستائیس افراد ہلاک ہوگئے ۔

چاڈ کے عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ بوکو حرام کے دہشت گردوں نے چڈ جھیل کے علاقے میں واقع ایک گاؤں پر حملہ کرکے دو فوجیوں اور گیارہ عام شہریوں کو ہلاک کردیا ہے۔ ذرائع کے کہنا ہے کہ تین افراد اس وقت ایک سیکورٹی اہلکار کی گولیوں کا نشانہ بن گئے جب وہ ایک فوجی اڈے کے قریب پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق اس واقعے کے بعد فوج اور بوکو حرام کے دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپ بھی ہوئی جس کے دوران چودہ دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

چاڈ کی فوج نے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی ضبط کرنے کا دعوی کیا ہے۔ اس سے پہلے بدھ کے روز بوکو حرام کے حملے میں پڑوسی ملک نائیجیریا کے چودہ فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

اس حملے کے بعد دہشت گرد گروہ بوکو حرام نے نائیجیریا کے سرحدی گاؤں پر حملہ اور لوگوں کا مال اسباب لوٹنے کے بعد ان کے گھروں کو آگ لگادی تھی۔

ٹیگس