Nov ۰۵, ۲۰۱۵ ۱۷:۴۰ Asia/Tehran
  • امریکی ریاست کیلی فورنیا میں فائرنگ، چار ہلاک
    امریکی ریاست کیلی فورنیا میں فائرنگ، چار ہلاک

امریکا میں ہونے والے فائرنگ کے ایک تازہ واقعے میں چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک مسلح شخص نے فائرنگ کرکے تین افراد کو ہلاک کردیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی پولیس نے بتایا کہ ایک بیالیس سالہ مسلح شخص نے بدھ کی رات اوکلینڈ کے ایک گھر میں فائرنگ کرکے تین افراد کو ہلاک کردیا۔ ہلاک شدگان میں دو عورتیں شامل ہیں۔

فائرنگ کے بعد مسلح شخص نے بھی خودکشی کرلی۔ پولیس نے اس سلسلے میں تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ امریکا میں ہونے والے فائرنگ کے واقعات میں ہر سال تیس ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوجاتے ہیں یعنی ستاسی افراد روزانہ ہلاک ہو جاتے ہیں۔ امریکا میں ہونے والے فائرنگ کے واقعات میں روزانہ ایک سو ستاسی افراد زخمی بھی ہوتے ہیں۔

ٹیگس