ایرانی دفتر خارجہ کی طرف سے اسلام آباد میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت
ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے اسلام آباد میں جوڈیشیل کمپلیکس کے سامنے ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔
سحرنیوز/ایران: ایرانی دفترخارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے منگل کی رات اسلام آباد میں انجام پانے والے دہشت گردانہ حملے پر پاکستان کی حکومت اور عوام بالخصوص اس حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو تعزیت پیش کی اور زخمیوں کے لئے جلد شفایابی کی دعا کی۔
انھوں نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کی چاہے وہ جہاں بھی اور جس شکل میں بھی ہو، مذمت پر مبنی اسلامی جمہوریہ ایران کے اصولی موقف پر زور دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا کہ دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے ختم کرنا ضروری ہے اور اس کے لئے علاقائی تعاون کی تقویت کے سبھی ضروری اقدامات عمل میں لانے کی ضرورت ہے۔
یاد رہے کہ اسلام آباد میں جوڈیشیل کمپلیکس کے سامنے دہشت گردانہ دھماکے میں کم سے کم بارہ افراد جاں بحق اور بیس زخمی ہوگئے تھے۔