سینیٹ کے بعد پاکستان کی قومی اسمبلی نے بھی 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی
Nov ۱۲, ۲۰۲۵ ۱۹:۰۳ Asia/Tehran
پاکستان کی قومی اسمبلی نے 27 ویں آئینی ترمیم دوتہائی اکثریت سے منظور کرلی۔
سحرنیوز/پاکستان: جئو نیوز کے مطابق پاکستان کی قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت میں ہوا جس میں پاکستان کے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27 ویں آئینی ترمیم کی تحریک پیش کی اور کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم کے خدوخال سینیٹ میں پیش کردیے تھے، قانون اور آئین میں ترمیم ایک ارتقائی عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ جسٹس یحییٰ آفریدی ہی چیف جسٹس پاکستان رہیں گے۔
اس کے بعد 27 ویں آئینی ترامیم پر شق وار ووٹنگ کی گئی اور تمام 59 شقیں منظور کرلی گئیں- رپورٹ کے مطابق ترمیم کی حمایت میں 233 ارکان نے ووٹ دیا جبکہ مخالفت میں 4 ووٹ آئے۔ جمعیت علمائے اسلام نے مخالفت میں ووٹ دیا جبکہ حکومت کو ترمیم کیلئے224 اراکین کی حمایت درکار تھی۔