Nov ۱۶, ۲۰۱۵ ۱۶:۴۹ Asia/Tehran
  • امریکی ریاست منیسوٹا میں ایک سیاہ فام پر پولیس فائرنگ کے خلاف زبردست مظاہرہ
    امریکی ریاست منیسوٹا میں ایک سیاہ فام پر پولیس فائرنگ کے خلاف زبردست مظاہرہ

امریکی ریاست منیسوٹا میں ایک سیاہ فام پر پولیس فائرنگ کے خلاف زبردست مظاہرہ ہوا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست منیسوٹا میں ایک سیاہ فام کی طرف، جس کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں لگی ہوئی تھیں، پولیس فائرنگ کے خلاف لوگوں نے زبردست مظاہرہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس مظاہرے میں اس وقت شدت پیدا ہوئی جب یہ رپورٹیں سامنے آئیں کہ پولیس نے جس شخص کی طرف فائرنگ کی ہے وہ پولیس حراست میں تھا اور اس کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں لگی ہوئی تھیں۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ پولیس فائرنگ ہونے پر بہت سے لوگ جائے وقوعہ پہنچ گئے جن کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے کیمیاوی مواد استعمال کیا۔

مقامی حکام نے ابھی تک پولیس فائرنگ کا نشانہ بننے والے شخص کے نام وغیرہ کا اعلان نہیں کیا ہے لیکن منیے پولیس MINNEAPOLIS کے ذرا‏ئع ابلاغ نے اس شخص کا نام جیمز کلارک بتایا ہے۔

کئی عینی شاہدین نے بتایا کہ پولیس نے گھریلو جھگڑے کی اطلاع ملنے کے بعد جیمز کلارک کو گرفتار کیا اور اس کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں لگا دیں۔ عینی شاہدین کے مطابق پولیس نے اس کے بعد جیمز کلارک کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

اس واقعے کے بعد لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

ٹیگس