Nov ۱۷, ۲۰۱۵ ۱۹:۰۶ Asia/Tehran
  • علاقے میں امریکی اقدامات پر چین کی تنقید
    علاقے میں امریکی اقدامات پر چین کی تنقید

چین نے خطے میں امریکی اقدامات کو اشتعال انگیز اور دیگر ملکوں کے ساتھ بیجنگ کے تعلقات خراب کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔

چین کے نائب وزیر خارجہ لیو جن من نے کہا کہ چائنا سی کے علاقے میں امریکہ کے اقدامات خطے کے ملکوں کو چین کے خلاف مشتعل کرنے اور ہمسایہ ملکوں کے ساتھ تعلقات خراب کرنے کی کوشش ہے۔

انہوں نے چائنا سی کے علاقے میں واقع جزائر کے بارے میں مغربی اور علاقائی ملکوں کے رہنماؤں کے بیانات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس علاقے کے تمام جزائرچین کی ملکیت ہیں اگر چہ ان میں سے بعض، تائیوان، فلپائن، ملیشیا اور ویتنام کے اختیار میں ہیں۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر براک اوباما نے منگل کے روز اپنے دورہ منیلا کے موقع پر چین کے مقابلے میں فلپائن کے دفاع پر تاکید کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلپائن کسی بھی صورت حال میں امریکہ کی فوجی حمایت پر بھروسہ کر سکتا ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ امریکی عوام چین کی جانب سے کسی بھی جارحیت کے صورت میں خود کو فلپائن کے دفاع کا پابند سمجھتے ہیں۔

ٹیگس