اوکیناوہ میں امریکی فوجی اڈے کے سامنے جاپانی عوام کا مظاہرہ
بدھ کے دن ہزاروں کی تعداد میں جاپانیوں نے اوکیناوہ میں امریکی فوجی اڈے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
جاپان کی نیوز ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ جزیرہ اوکیناوہ میں امریکی فوجی اڈے کے سامنے یہ احتجاجی مظاہرہ، بدھ کے روز امریکی فوجی اڈے کے قیام کے پانچ سو ویں دن کی مناسبت سے کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں جاپانیوں نے شرکت کی۔جاپانی مظاہرین نے جزیرہ اوکیناوہ سے امریکی فوجی منتقل کئے جانے کے بارے میں اپنے مطالبے پر جاپانی حکومت کی جانب سے لاتعلقی کا مظاہرہ کئے جانے کے خلاف بھی احتجاج کیا۔
واضح رہے کہ جاپانی حکام نے مقامی خود مختاری کے قانون کی بنیاد پر اوکیناوہ کے گورنر کے خلاف ہفتے کے روز کیس دائر کیا ہے تاکہ جزیرہ اوکیناوہ سے امریکی فوجی اڈہ نہ ہٹایا جاسکے۔ جاپان کی حکومت نے سن انّیس سو چھیانوے میں امریکی حکومت کے دباؤ میں آکر اس بات سے اتفاق کیا تھا کہ فوتنما اڈے میں امریکی فوجی سرگرمیوں میں کمی کے عوض امریکہ کے گینووان فوجی اڈے کو جزیرہ اوکیناوہ منتقل کردیا جائے۔
مگر اس علاقے کے عوام کی شدید مخالفت کی بناء پر یہ امریکی فوجی اڈہ اب تک منتقل نہیں کیا جا سکا ہے جس کی ایک اہم وجہ، جزیرہ اوکیناوہ کے گورنر کی جانب سے بھی، کی جانے والی مخالفت ہے۔ جزیرہ اوکیناوہ کے گورنر تاکشی اوناگا نے اس قسم کی سرگرمیوں کی اجازت دینے سے حکومت جاپان کی درخواست کو بارہا مسترد کیا ہے۔