Nov ۲۰, ۲۰۱۵ ۱۶:۴۳ Asia/Tehran
  • چین، سین کیانگ میں اٹھائیس افراد کی ہلاکت
    چین، سین کیانگ میں اٹھائیس افراد کی ہلاکت

چین کےصوبے سین کیانگ میں پولیس کارروائی کے دوران اٹھائیس افراد ہلاک ہوگئے۔


چین کے ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے یہ کارروائی اٹھارہ ستمبر کو مغربی سین کیانگ میں کوئلے کی ایک کان پر حملہ کرنے والے مسلح گروپ کے خلاف انجام دی ہے۔

چینی حکام کا کہنا ہے کہ اٹھارہ ستمبر کو گھات لگاکر کئے جانے والے اس حملے میں پانچ پولیس اہلکاروں سمیت سولہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

چین کے علاقے سین کیانگ میں حالیہ برسوں کے دوران بدامنی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

چین کی پولیس علیحدگی پسندوں کو سین کیانگ صوبے میں بدامنی کا ذمہ قرار دیتی ہے۔ دوسری جانب علاقے کی اویغور آبادی نے چین کی مرکزی حکومت پر متعصبانہ پالیسی اپنانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اس علاقے کی تعمیر و ترقی پر کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے۔


ٹیگس