Nov ۲۱, ۲۰۱۵ ۱۸:۰۶ Asia/Tehran
  • امریکہ میں شیعہ و سنی مسلمانوں کا مظاہرہ
    امریکہ میں شیعہ و سنی مسلمانوں کا مظاہرہ

امریکا کے شیعہ اور سنی مسلمانوں نے داعش کی دہشت گردانہ کارروائیوں کے خلاف وائٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

بین الاقوامی قرآن خبر رساں ایجنسی، اکنا، کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے شیعہ اور سنی مسلمانوں نے بڑی تعداد میں وائٹ ہاؤس کے سامنے اجتماع کرکے دہشت گرد گروہ داعش کی دہشت گردانہ کارروائیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اس مظاہرے کے آغاز میں بیروت اور پیرس میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کا شکار ہونے والوں کے لئے دعا کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق اس احتجاجی مظاہرے کے دوران دہشت گردی کا شکار ہونے والوں کی یاد میں کینڈل مارچ کا بھی کیا گیا جو وائٹ ہاؤس کے سامنے ریلی کی شکل میں اختتام پذیر ہوا۔ مظاہرے کے دوران مقررین نے کہا کہ اسلام، دہشت گردی اور انتہا پسندی کی مذمت کرتا ہے اور داعش اور دیگر دہشت گرد گروہ، دین اسلام کی نمائندگی نہیں کرتے۔

مظاہرے میں شریک مسلم رہنماؤں نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ مظاہرہ، معاشرے میں امن اور اتحاد و یکجہتی کی تقویت کا باعث بنے گا۔

ٹیگس