Nov ۲۲, ۲۰۱۵ ۱۱:۳۹ Asia/Tehran
  • میانمار میں پچھتر افراد ہلاک ، سو لاپتہ

میانمار کے اشانت کاچن صوبے میں پچھتر افراد ایک کان کے ملبے کے نیچے دب کر ہلاک ہو گئے ہیں

شمالی میانمار کے اشانت کاچن صوبے کے ہپا کانت ضلع میں ایک کان کے ملبے کے نیچے دب کر پچھتر لوگوں کی موت ہو گئی ہے- یہ حادثہ سنیچر کی صبح اس وقت پیش آیا جب اس علاقے میں سونے اورجیڈ کی کان سے نکلے ہوئے ملبے کا تین سو میٹر اونچا ڈھیر اپنی جگہ سے کھسک گیا- ہپاکانت ضلع کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ پچھتر لاشین نکالی جا چکی ہیں - ملبے کا ڈھیر کھسکنے سے کان کے پاس کے پچاس مکانات تباہ ہوگئے ہیں اور ابھی بھی سو افراد لاپتہ ہیں جنھیں تلاش کیا جا رہا ہے- ہپاکانت ضلع میں زمین کا کھسکنا معمول کی بات ہے - اس علاقے میں دنیا میں جیڈ کی کل کانوں کی نوے فیصد کانیں موجود ہیں- اسی علاقے میں اس سال مارچ کے آخر میں جیڈ کی کان کے پاس زمین کھسکنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں کم سے کم ایک درجن لوگ ہلاک ہوئے تھے-