شام اور داعش سے متعلق امریکی پالیسیاں بدلنے پر تاکید
Nov ۲۳, ۲۰۱۵ ۱۲:۰۱ Asia/Tehran
امریکا کے سابق وزیر جنگ نے شام اور داعش کے بارے میں امریکا کی پالیسیاں بدلنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
امریکا کے سابق وزیر جنگ چک ہیگل نے سی این این سے انٹرویو میں شام میں داعش کو ختم کرنے کے بجائے بشار اسد کے اقتدار سے ہٹنے پر امریکا کے اصرار کے نتائج کی جانب سے خبردار کیا ہے۔ انھوں نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ داعش امریکا اور پوری دنیا کے لئے حقیقی خطرہ ہے۔
چک ہیگل نے کہا کہ داعش کے خاتمے کے بجائے بشار اسد کے اقتدار سے ہٹنے پر اصرار امریکا کے لئے خطرات پیدا کررہا ہے۔ امریکا کے سابق وزیر جنگ نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ امریکا کی سیاسی اور فوجی پالیسیوں میں نمایاں تبدیلی کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکا کو اختلافات کے جال میں نہیں پھنسنا چاہئے بلکہ اپنے مخالف ملکوں منجملہ ایران اور روس کے ساتھ مل کے داعش سے جنگ کرنی چاہئے۔