ایران آج یونان کے وزیر خارجہ کا میزبان
Nov ۲۹, ۲۰۱۵ ۰۸:۱۶ Asia/Tehran
یونانی وزیر خارجہ ایک اعلی رتبہ وفد کے ہمراہ آج تہران پہنچیں گے۔
یونان کے وزیر خارجہ ایک اعلی رتبہ وفد کے ہمراہ اتوار کو تہران پہنچنے والے ہیں۔ ایتھنز سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق یونانی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ وزیر خارجہ نیکوس کوجی یا، ایک اعلی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ ایرانی اعلی حکام کے ساتھ مذاکرات کرنے اتوار کو تہران پہنچیں گے۔
ان کے وفد میں نائب وزیر خارجہ دیمتریس مارداس اور وزیر برائے صنعتی ترقی محترمہ تئودورا جکری اور کچھ صنعت کار اور تاجر شامل ہیں۔ یونانی وزیر خارجہ اپنے دورہ تہران میں صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی، اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی اور وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف سے ملاقات کریں گے۔ یونانی وزیر خارجہ ایرانی حکام کے ساتھ مذاکرات میں اقتصادی اور تجارتی تعلقات میں فروغ لانے کی راہوں کا جائزہ لیں گے۔