Nov ۳۰, ۲۰۱۵ ۱۷:۰۳ Asia/Tehran
  • مسلح حملے کی دھمکی کے بعد شکاگو یونیورسٹی بند
    مسلح حملے کی دھمکی کے بعد شکاگو یونیورسٹی بند

امریکا کی شکاگو یونیورسٹی کو مسلح حملے کی دھمکی کے بعد بند کر دیا گیا ہے۔

اسپتنک خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شکاگو یونیورسٹی کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ فائرنگ کے امکان پر مبنی وفاقی پولیس، ایف بی آئی کے انتباہ کے بعد یونیورسٹی میں درسی کلاسوں کو پیر کے روز بند کر دیا گیا ہے۔

ایف بی آئی نے اتوار کے روز مذکورہ یونیورسٹی کی انتظامیہ کو انتباہ دیا تھا کہ ایک شخص نے انٹرنیٹ پر شکاگو یونیورسٹی میں فائرنگ کی دھمکی دی ہے۔ ایف بی آئی نے اس سلسلے میں تحقیقات کرنے کے بعد اور امریکا کی بعض یونیورسٹیوں میں ہونے والے خونریز واقعات کے پیش نظر شکاگو یونیورسٹی کے حکام سے درسی کلاسیں بند کرنے کو کہا تھا۔ اطلاعات کے مطابق شکاگو یونیورسٹی کے آس پاس وسیع حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ رواں سال میں امریکا میں فائرنگ کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے جن میں اکتوبر میں اوریگن ریاست کے ایک کالج اورجنوبی کیرولینا کے ایک گرجاگھر میں ہونے والے خونریز واقعات کی طرف خاص طور سے اشارہ کیا جا سکتا ہے۔

ٹیگس