Dec ۰۴, ۲۰۱۵ ۱۹:۴۱ Asia/Tehran
  • ویانا میں اوپیک اجلاس کا آغاز

اوپپک کے رکن ممالک کے وزرا ئے پیٹرولیم کا اجلاس ویانا میں شروع ہوگیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم، اوپیک، کے وزرائے پیٹرولیم کا ایک سو اڑسٹھواں اجلاس آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں جمعہ کو شروع ہوگیا۔ ویانا میں اس تنظیم کے سیکریٹرئیٹ میں ہونے والے اس اجلاس میں اوپیک کے رکن ممالک کے تمام وزرائے پیٹرولیم شریک ہیں۔ اس اجلاس میں دو ہزار سولہ کے پہلے چھے ماہ کے لئے اوپیک کی تیل پیداوار پالیسی کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں پابندیوں سے پہلے والی تیل پیداوار کی مقدار بحال کرنے کے ایرانی فیصلے اور خام تیل کی پیداوار میں حد سے زیادہ اضافے کے بارے میں بھی جائزہ لیا جائے گا۔