ایران نے ایٹمی معاہدے پر عمل کیا ہے، امریکہ کا اعتراف
امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اعتراف کیا ہے کہ ایران نے ایٹمی معاہدے کی بنیاد پر تمام وعدوں پر عمل کیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اپنے خط میں امریکی سینٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کو مخاطب کرکے اعلان کیا ہے کہ ایران، ایٹمی معاہدے کی بنیاد پر بہت شفّاف طریقے سے نیز صداقت کے ساتھ اپنے وعدوں پر کر رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ایران کے خلاف پابندیوں کا التوا، ایک منطقی اقدام شمار ہوتا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ نے اپنے خط میں اس بات کا بھی ذکر کیا ہے کہ ایران نے فوجی جوہری پروگرام کے لئے خفیہ سرگرمیاں انجام نہیں دی ہیں۔
امریکی سینیٹر بن کارڈین نے اس بارے میں جمعرات کے روز ایک اجلاس میں اعلان کیا ہے کہ ایران کے خلاف پابندیوں میں نرمی کا عمل ممکنہ طور پر یکم جنوری سے شروع ہو جائے گا۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ اس سے قبل پابندیوں میں نرمی کا یہ عمل، آئندہ موسم بہار میں شروع کئے جانے کی توقع کی جا رہی تھی۔