برطانوی وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب ملتوی
Jan ۰۶, ۲۰۱۶ ۱۷:۴۲ Asia/Tehran
برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے سعودی عرب میں اجتماعی سزائے موت پر عالمی سطح پر احتجاج اور کشیدگی میں اضافے کے بعد ریاض کا دورہ ملتوی کر دیا ہے۔
پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈیوڈ کیمرون کو اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض جانا تھا اور اس کے بعد خلیج فارس کے ملکوں کا دورہ کرنا تھا- برطانوی وزیراعظم کے ترجمان نے کہا ہے کہ وہ اس بات کی وضاحت نہیں کر سکتے کہ آیا ڈیوڈ کیمرون کا دورہ، سعودی عرب میں آیت اللہ شیخ باقرالنمر سمیت سینتالیس افراد کو سزائے موت دینے کی بنا پر ملتوی کیا گیا ہے یا نہیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں پھانسی کی سزائیں دینے کے خلاف پوری دنیا میں زبردست احتجاج کیا جا رہا ہے۔