Jan ۱۶, ۲۰۱۶ ۱۹:۲۲ Asia/Tehran
  • ایک سو بائیس فٹ لمبے ڈائناسور کے ڈھانچے کی نمائش

امریکا کے ایک میوزیم میں ایک سو بائیس فٹ لمبے ڈائناسور کا اصل ڈھانچہ نمائش کے لئے پیش کر دیا گیا۔

نیویارک کے قدرتی تاریخ سے متعلق عجائب گھر، امریکن میوزیم آف نیچرل ہسٹری میں رکھے گئے اس ڈائناسور کے ڈھانچے کی لمبائی ایک سو بیس فٹ اور اونچائی انیس فٹ ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ دنیا میں اب تک دریافت ہونے والے سب سے بڑے ڈائناسور کا ڈھانچہ ہے۔

مذکورہ ڈائناسور کے حصے سن دو ہزار چودہ میں ارجنٹائن سے ملے تھے۔ بعد ازاں ماہرین نے انتہائی محنت کے ساتھ انہیں جوڑ کر مکمل ڈھانچہ تیا ر کیا۔

ماہرین کا خیال ہے کہ جب یہ زندہ تھا تو اس ڈائناسور کا وزن کم از کم ستر ٹن کے برابر رہا ہو گا۔

ٹیگس