یورپی یونین کے وفد کا دورہ ایران
یورپی یونین کے اعلی عہدیداروں کا ایک وفد عنقریب ایران کا دورہ کرے گا۔
اس دورے کا مقصد توانائی کے شعبے میں ایران اور یورپی یونین کے درمیان تعاون کے فروغ کا جائزہ لینا ہے۔ یورپی یونین کے آب و ہوا اور توانائی کے کمشنر میگوئل آریاس کینٹ نے کہا ہے کہ یورپی کمیشن کا پہلا وفد فروری کے اوائل میں ایران جانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پابندیوں کے خاتمے بعد ایران اور یورپی یونین کے درمیان تعاون کا راستہ زیادہ ہموار ہو گیا ہے۔ دوسری جانب ایک یورپی عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر پریس ٹی وی کو بتایا ہے کہ پندرہ رکنی یورپی وفد فروری کے اوائل میں ایران کا دورہ کرے گا جس کے بعد یورپی کمیشن کے اعلی عہدیدار ایک اقتصادی وفد کے ساتھ ایران کا دورہ کریں گے۔ آریاس کینٹ کا کہنا ہے کہ یورپی کمیشن نے ایران کے ساتھ توانائی کے تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کی سفارش کی ہے۔ انہوں کہا کہ یورپی یونین ایران کے ساتھ ایٹمی توانائی، تیل، گیس اور قابل تجدید توانائی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔