Jan ۲۹, ۲۰۱۶ ۲۰:۰۴ Asia/Tehran
  • یوکرین میں لڑائی شدت اختیار کر گئی

یوکرین کی فوج کا کہنا ہے کہ مشرقی علاقے میں لڑائیاں شدت اختیار کرگئی ہیں۔

یوکرین کی فوج نے مخالفین پر فائربندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونباس کے علاقے میں لڑائیاں شدت اختیار کر گئی ہیں - یوکرینی فوج نے کہا ہے کہ مخالفین نے دونباس کے علاقے میں یوکرینی فوج کے ٹھکانوں پر مارٹر گولوں سے حملہ کیا ہے۔ یوکرینی نے فوج نے کہا کہ اس نے بھی جواب میں مخالفین کے ٹھکانوں پر حملہ کیاہے-

اس درمیان یوکرین کے صدر پیٹرو پروشنکو نے جمعے کو یوکرین کے دارالحکومت کی ایف میں اپنے ایک بیان میں کہاکہ دونباس میں گذشتہ برس لڑائیوں میں دو ہزار دو سو انہتر یوکرینی فوجی ہلاک ہوئے تھے- انہوں نے کہا کہ ان میں سے چھے سو پچاس فوجی ایسے ہیں جن کی عمریں پچیس سال سے کم ہیں-

گذشتہ برس فروری میں روس جرمنی اور فرانس کے سربراہوں کی وساطت سے ہونے والے مینسک معاہدے کے تحت مشرقی یوکرین میں فائربندی شروع ہوئی تھی اس معاہدے میں کہا گیا ہے کہ مشرقی یوکرین کو مزید خود مختاری دی جائے گی اوراس کے لئے یوکرین کے آئین میں ترمیم کی جائے گی۔