جنوبی کوریا اور امریکا کی مشترکہ فضائی مشقیں
Feb ۱۱, ۲۰۱۶ ۲۰:۴۵ Asia/Tehran
جنوبی کوریا اور امریکا مشترکہ فضائی مشقیں انجام دے رہے ہیں۔
جنوبی کوریا کی حکومت نے جمعرات کو خبر دی ہے کہ جنوبی کوریا اور امریکا نے جو مشترکہ فضائی مشقیں شروع کی ہیں وہ بدستور جاری ہیں۔ جنوبی کوریا کے ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ یہ مشترکہ فضائی مشقیں شمالی کوریا کا مقابلہ کرنے کی کوششوں کے تحت انجام پا رہی ہیں۔ جنوبی کوریا نے اعلان کیا ہے کہ یہ فضائی مشقیں جو تین فروری سے شروع ہوئی ہیں اٹھارہ فروری تک جاری رہیں گی۔ اس درمیان جنوبی کوریا کی فضائیہ نے کہا ہے کہ ایسی ہی مشترکہ فضائی مشقیں آئندہ اگست کے مہینے میں بھی ہوں گی۔ واضح رہے کہ گذشتہ مہینے شمالی کوریا کے ذریعے ہائیڈروجن بم کا تجربہ کئے جانے کے بعد سے جزیرہ نمائے کوریا میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔