امریکہ: یونیورسٹی طلبہ کا نسل پرستی کے خلاف مظاہرہ
امریکہ کے یونیورسٹی طلبہ نے نسل پرستی کے خلاف مظاہرہ کیاہے ۔
ریاست روڈ آئی لینڈ کی پرویڈینس یونیورسٹی کے طلبہ نے ایڈمن ڈیپارٹمنٹ کے سامنے دھرنا دیا اور بعد ازاں وائس چانسلر کے دفتر پر قبضہ کرلیا۔
احتجاجی طلبہ یونیورسٹی کے اندرونی ماحول کو تبدیل کیے جانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔
پرویڈینس یونیورسٹی کے وائس چانسلر برائن شونلی نے طلبہ کے مطالبات کو تسلیم کرلیا ہے۔ انہوں نے وعدہ کیا ہے وہ نسل پرستانہ رویئے کے خلاف جدوجہد اور یونیورسٹی کے ماحول کو تبدیل کرنے کے لیے ضروری اقدامات کریں گے۔
قابل ذکر ہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں پانچ سیاہ فام طالبات کو یونیورسٹی میں جاری ایک تقریب میں شرکت سے روک دیا گیا تھا۔
تقریب میں شریک بعض افراد نے نسل پرستانہ جملے کسے تھے اور ان پر بوتلیں بھی پھینکی تھیں۔
حالیہ برسوں کے دوران امریکی سماج میں سیاہ فاموں کے خلاف تشدد کے حوالے سے پائی جانے والی کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔