Feb ۲۱, ۲۰۱۶ ۰۹:۱۴ Asia/Tehran
  • ترکی کے وزیر اعظم، احمد داؤد اوغلو
    ترکی کے وزیر اعظم، احمد داؤد اوغلو

ترکی کے وزیر اعظم نے انقرہ کے حالیہ دہشت گردانہ حملے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورے ملک میں سیکورٹی کے نئے اقدامات کئے جائیں گے-

المیادین کے حوالے سے فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق احمد داؤد اوغلو نے کہا کہ ترکی کے دارالحکومت انقرہ کے حساس علاقوں میں سیکورٹی کو مضبوط بنانے کے اقدامات کئے جائیں گے-

داؤد اوغلو نے ترکی کے دارالحکومت میں ہونے والی حالیہ دہشت گردانہ کارروائی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بدھ کو انقرہ میں ہونے والی دہشت گردانہ کارروائی کے بعد، مزید فوجی اہلکاروں اور فوجی سازوسامان کی تعیناتی عمل میں آئے گی- انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردوں کو اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ وہ بدامنی پھیلانے کے لئے اپنے اہداف کی تکمیل کریں- ترکی کے وزیر اعظم نے ترک کردوں کی تنظیم پی کے کے، پر انقرہ دھماکے میں ملوث ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ، انقرہ دھماکے میں مبینہ طور پر ملوث نو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے-

واضح رہے کہ گذشتہ بدھ کو دارالحکومت انقرہ میں فوجی قافلے کے قریب کار بم دھماکہ ہوا جس میں کم از کم اٹھائیس افراد ہلاک جبکہ ساٹھ دیگر زخمی ہوگئے -

ٹیگس