ایران کی طرف سے طیارہ حادثے میں لیبیا کے فوجی سربراہ کی موت پر تعزیت اور اظہار ہمدردی
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے انقرہ میں لیبیا کے طیارہ حادثے اور لیبیا کے فوجی سربراہ کے جاں بحق ہونے پر لیبیا کی حکومت اور عوام کو تعزیت پیش ہے۔
سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے انقرہ میں ہونے والے طیارہ حادثے پر، جس میں لیبیا کی قومی اتحاد حکومت کی فوج کے سربراہ جنرل محمد الحداد اور دیگر افراد جاں بحق ہوگئے، لیبیا کی حکومت اور عوام کو تعزیت پیش کی ہے اور مرنے والوں کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا ہے۔
واضح رہے کہ منگل کی رات ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ کے پاس لیبیا کی فوج کے سربراہ اور 7 دیگر افراد کو لے جانے والا نجی طیارہ طرابلس واپس جاتے وقت گر کر تباہ ہوگیا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
اس حادثے میں لیبیا کے فوجی سربراہ، چار دیگر افسران اور عملے کے تین افراد کی موت ہوگئی۔
لیبیا کے حکام نے بھی اس حادثے کی تصدیق کی ہے۔